Shepherd's Pie Recipe In Urdu - Recipe No. 6692

شیپہرڈس پائی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6692

Shepherd's Pie Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ آدھا کلو
2 آلو آدھا کلو
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
5 مٹر آدھی پیالی
6 گاجر ایک عدد
7 مشرومز چار سے چھ عدد
8 چکن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
9 کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
10 فریش کریم آدھی پیالی
11 چیڈر چیز آدھی پیالی
12 ٹماٹر کا پیسٹ آدھی پیالی
13 میدہ ایک کھانے کا چمچ
14 مارجرین یا مکھن ایک کھانے کا چمچ
15 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آلوؤں کو ابال کر میش کرکے رکھ لیں۔
  2. 2 پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں ادرک لہسن،نمک،ایک چائے کا چمچ کالی مرچ،ٹماٹر کا پیسٹ،باریک کٹے ہوئے گاجر اور مشرومز،مٹر اور قیمہ ڈال کر بھونیں۔جب تیل علیحدہ ہو جائے تو چولہے سے اتار کر رکھ لیں۔
  3. 3 مارجرین یا مکھن میں میدہ ڈال کر بھونیں اور خوشبو آنے پر چولہے سے اتار لیں،اس میں لکڑی کا چمچ چلاتے ہوئے کریم شامل کریں اور اچھی طرح ملا کر اس میں چکن پاؤڈر،کالی مرچ اور کش کیا ہوا چیز شامل کر لیں۔
  4. 4 شیشے کی ڈش میں ایک سے دو چمچ کریم کا مکسچر پھیلا کر ڈال دیں اور اس پر تیار کئے ہوئے قیمے کی تہہ لگا دیں۔
  5. 5 آلوؤں میں کریم کے مکسچر کو ڈال کر اسے الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں اور پائیپنگ بیگ میں بھر لیں۔
  6. 6 قیمے کی ڈش پر خوبصورتی سے آلوؤں کا مکسچر ڈال دیں۔گرم کئے ہوئے اوون میں 180Cپر دس سے بارہ منٹ کے لئے بیک کر لیں۔

(400) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Keema And Beef Keema - مزید قیمہ اور مختلف اقسام کے قیمے

Urdu cooking recipe of Shepherd's Pie, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Shepherd's Pie is a Mutton Keema And Beef Keema, and listed in the gosht Keema aur Beef Keema. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.