Strawberry Cream Pie Recipe In Urdu - Recipe No. 4000

سٹرابیری کریم پائی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 4000

Strawberry Cream Pie Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

کیلوریز‎

295 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 بسکٹ(پاؤڈر کیے ہوئے، ترجیحاً میری بسکٹ) دو پیکٹ
2 آئسنگ شوگر کھانے کے دو چمچ
3 مکھن(پگھلا ہوا) ایک سو پچیس گرام
4 دودھ پونے دو پیالی
5 چینی(پسی ہوئی) آدھی پیالی
6 میدہ آدھی پیالی
7 انڈے کی زردی (پھینٹی ہوئی )دو عدد
8 ونیلاایسنس چائے کے دو چمچ
9 سٹرابیری (ٹن والی سٹرابیری بھی استعمال کر سکتی ہیں) ایک پیالی
10 گاڑھی کریم دو سو پچاس ملی لیٹر
11 مکھن کھانے کے دو چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1بسکٹ، آئسنگ شوگر اور پگھلے ہوئے مکھن کو ملائیں
  2. 2 بسکٹ کے مرکب کو ایک پائی ٹرے میں بھر کر اچھی طرح دبائیں اور ایک سو اسّی ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ بیک کر یں
  3. 3 اوون سے نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں
  4. 4 دودھ گرم کر یں، چینی اور میدہ شامل کر یں
  5. 5 ساتھ ساتھ چمچ چلاتی رہیں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں
  6. 6 مکھن اور ونیلا ایسنس شامل کر یں اور فوراً آگ سے اتار لیں
  7. 7 مسلسل چمچ چلاتے ہوئے ٹھنڈا ہونے دیں
  8. 8 سٹرابیریز کے سلائس کاٹ لیں اور چائے کے ایک چمچ لیمن جوس کے ساتھ ملائیں
  9. 9 سٹرابیریز کو پائی کی اوپری تہہ پر تر تیب سے لگائیں اور دودھ کا مرکب سٹرابیری یز پر انڈیلیں
  10. 10 پائی کو ایک گھنٹہ یخ بستہ کر یں
  11. 11 پیش کرنے سے پہلے پائی کو سلائسز میں کاٹ لیں اور سٹرابیریز کے سلائسز کے ساتھ تر تیب دیں

متعلقہ پکوان

(5923) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fast Food - مزید فاسٹ فوڈز

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Strawberry Cream Pie, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Strawberry Cream Pie is a Fast Food, and listed in the Fast Food. its preparation time is only 10 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 2 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.