Achari Biryani Tips in Urdu - Achari Biryani Totkay - Tip No. 7052

Urdu Totkay Achari Biryani اچاری بریانی (Tip No. 7052) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Achari Biryani Recipe In Urdu

اچاری بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7052

چاولوں کو دھو کر بیس منٹ کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔
دھنیا،زیرہ،سونف،کلونجی،رائی اور میتھی دانے کو موٹا موٹا کوٹ لیں۔
کوکنگ آئل میں آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی پیاز کو سنہرا ہونے تک فرائی کریں۔
پھر اس میں ادرک،لہسن،چکن،لال مرچ اور دہی ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
ڈھک کر درمیانی آنچ پر تیل علیحدہ ہونے تک پکائیں۔
کُٹے ہوئے مصالحے کو نمک اور چوپ کئے ہوئے ٹماٹر کے ساتھ چکن میں شامل کر دیں۔
درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ ٹماٹر کا پانی اچھی طرح خشک ہو جائے۔
دس سے بارہ پیالی اُبلتے ہوئے پانی میں نمک اور چاول ڈال دیں اور ایک کنی اُبال کر پانی نتھار لیں۔
پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر آدھے چاول ڈال دیں۔
پھر چکن ڈال کر بقیہ چاول پھیلا کر ڈالیں اور ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
اچاری بریانی کو ڈش میں نکالتے ہوئے اچھی طرح ملا لیں اور آلو بخارے کی چٹنی کے ساتھ شروع کریں۔

More From Biryani