Tikka Boti Biryani Tips in Urdu - Tikka Boti Biryani Totkay - Tip No. 7081

Urdu Totkay Tikka Boti Biryani تکہ بوٹی بریانی (Tip No. 7081) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tikka Boti Biryani Recipe In Urdu

تکہ بوٹی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7081

چکن کو دھو کر کچھ دیر فریزر میں رکھیں پھر اس کی چوکور بوٹیاں کاٹ لیں۔
دو پیاز کو کچی پیس لیں اور اس میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل،نمک،ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن،ایک چائے کا چمچ لال مرچ،گرم مصالحہ،پپیتا اور دہی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور اس مصالحے سے چکن کی بوٹیوں کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
چاولوں کو دھو کر بھگو دیں پھر نمک ملے پانی میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر چاولوں کو ایک کنی اُبال لیں اور چھلنی میں ڈال کر پانی نتھار لیں۔
میرینیٹ کی ہوئی بوٹیوں کو سیخوں پر لگا کر کوئلوں پر یا گرل پین پر سینک لیں اور اس کے بچے ہوئے مصالحے کو محفوظ کر لیں۔
چار سے چھ کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ایک باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔
پھر اس میں ادرک لہسن،نمک،لال مرچ اور بوٹیوں کا مصالحہ ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔
گرل کی ہوئی بوٹیوں کو اس مصالحے میں ڈال کر ملائیں اور چولہے سے اُتار لیں۔
پین میں ہلکا سا کوکنگ آئل لگا کر آدھے چاول پھیلا کر ڈالیں،اس پر مصالحے والی بوٹیاں پھیلا کر اوپر سے چاول ڈال دیں۔
آخر میں اس میں دودھ میں زردے کا رنگ ملا کر ڈالیں اور اوپر سے فوائل میں دہکتا ہوا کوئلہ رکھ کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
کوئلہ نکال کر اسے اچھی طرح ملا کر ڈش میں نکالیں،سلاد اور رائتے کے ساتھ گرم گرم منفرد بریانی کا مزہ لیں۔

More From Biryani