Mutton Handi Biryani Tips in Urdu - Mutton Handi Biryani Totkay - Tip No. 6783

Urdu Totkay Mutton Handi Biryani مٹن ہانڈی بریانی (Tip No. 6783) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mutton Handi Biryani Recipe In Urdu

مٹن ہانڈی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6783

دھو کر خشک کئے ہوئے گوشت کو ایک برتن میں رکھ کر اس پر نمک،لال مرچ،ہلدی،پسا ہوا دھنیا،چھوٹی چھلی ہوئی ثابت پیاز اور ثابت ٹماٹر (سرے کاٹ کر) ڈال کر رکھ لیں۔
مٹی یا المونیم کی ہانڈی میں مکھن کو ہلکا سا پگھلا کر اس میں ثابت گرم مصالحہ اور زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں۔
پھر اس میں ادرک لہسن ڈال کر دو سے تین منٹ بھونیں اور گوشت کو تمام مصالحے سمیت ڈال دیں۔اچھی طرح ملا کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
علیحدہ پین میں کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں،پھر اس میں آلوؤں کو بھی ہلکی آنچ پر فرائی کرکے نکال لیں۔
دہی کو پھینٹ کر اس میں فرائی کی ہوئی پیاز،باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اور زردے کا رنگ ملا کر رکھ لیں۔
چاولوں کو دھو کر بیس منٹ بھگو کر رکھیں پھر نمک ملے پانی میں ایک کنی ابال کر چھلنی میں ڈال دیں۔
گوشت گلنے پر آجائے تو ہلکا سا بھون لیں تاکہ ٹماٹر اور پیاز بھی یکجان ہو جائے اور اس میں دہی کا مکسچر اور کیوڑہ ایسنس ڈال دیں۔
اوپر سے چاولوں کو ڈال کر پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑکیں اور کریم ڈال کر لیموں کا رس ڈال دیں۔
ہانڈی کو اچھی طرح بند کرکے توے پر رکھ دیں۔
 چار سے پانچ منٹ آنچ درمیانی رکھیں پھر آنچ ہلکی کرکے دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

More From Biryani