Degi Biryani Tips in Urdu - Degi Biryani Totkay - Tip No. 6810

Urdu Totkay Degi Biryani دیگی بریانی (Tip No. 6810) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Degi Biryani Recipe In Urdu

دیگی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6810

دو کھانے کے چمچ دہی میں زردے کا رنگ ملا کر پھینٹ لیں۔باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے رکھ لیں۔
ایک پیالی پانی میں نمک،ادرک لہسن،گرم مصالحہ،جائفل جوتری،دہی،پسی ہوئی اور کٹی ہوئی لال مرچ اور کوکنگ آئل ڈال کر پھینٹ لیں۔
گوشت کو اس میں ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکائیں،پھر آنچ ہلکی کر دیں۔
گوشت کے ادھ گلا ہونے پر اس میں آلو کے ٹکڑے ڈال دیں اور ساتھ ہی زردے کا رنگ ملی ہوئی دہی شامل کر دیں۔
آلو گل جائے تو اس میں فرائی کی ہوئی پیاز،ٹماٹر،آلو بخارے(آدھی پیالی پانی میں بھگوئے ہوئے )ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
چاولوں کو نمک ملے پانی میں باریک کٹی ہوئی ادرک اور کڑی پتوں کے ساتھ ایک کنی ابال کر چھان لیں۔گوشت کے مکسچر پر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا،پودینہ،چاٹ مصالحہ اور چاول ڈال دیں۔
اوپر سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ دم پر رکھ دیں۔

More From Biryani