Fish Vegetable Biryani Tips in Urdu - Fish Vegetable Biryani Totkay - Tip No. 6818

Urdu Totkay Fish Vegetable Biryani فش ویجیٹیبل بریانی (Tip No. 6818) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fish Vegetable Biryani Recipe In Urdu

فش ویجیٹیبل بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6818

مچھلی کے بغیر کانٹے کے قتلوں کو صاف دھو کر رکھ لیں۔پیاز اور ٹماٹر کو باریک کاٹ کر رکھ لیں،آلوؤں کو چھیل کر چار ٹکڑے کر لیں،گاجر اور شملہ مرچ کو بھی چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
پین میں کوکنگ آئل کو دو سے تین منٹ ہلکا گرم کریں اس میں میتھی دانہ،رائی ،کڑی پتہ اور ہری مرچیں ڈال کر کڑکڑائیں،پھر پیاز ڈال کر سنہری فرائی کر لیں۔
ادرک لہسن ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں پھر آلو،گاجر،مٹر اور ٹماٹر ڈال کر ملائیں۔
آدھی پیالی پانی ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ تمام سبزیاں اچھی طرح گل جائیں اور تیل علیحدہ ہو جائے۔
نمک،لال مرچ،ہلدی اور دھنیا ڈال کر بھونیں،پھر مچھلی کے قتلے ڈال دیں۔
تین سے چار منٹ پکا کر احتیاط سے پین کو کپڑے سے پکڑ کر ہلا لیں تاکہ مچھلی پر ہر طرف مصالحہ لگ جائے۔
چاولوں کو نمک ملے پانی میں ایک کنی ابال لیں اور اتارتے ہوئے اس میں باریک کٹا ہوا پودینہ شامل کر دیں۔
چاولوں کا پانی اچھی طرح چھلنی میں نکال لیں۔بڑے پین میں ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر آدھے چاول پھیلا کر ڈالیں پھر اس پر سبزیوں اور مچھلی کا مصالحہ رکھیں دوبارہ سے چاول ڈال کر آدھی پیالی پانی میں زردے کا رنگ ملا کر چھڑک دیں۔
ڈھک کر درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ رکھیں پھر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

More From Biryani