Hyderabadi Biryani Tips in Urdu - Hyderabadi Biryani Totkay - Tip No. 6651

Urdu Totkay Hyderabadi Biryani حیدرآبادی بریانی (Tip No. 6651) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Hyderabadi Biryani Recipe In Urdu

حیدرآبادی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6651

بڑے پیالے میں پھینٹا ہوا دہی،ادرک لہسن،لال مرچ اور دھنیا ڈال کر ملائیں اور اس میں صاف دھو کر رکھا ہوا گوشت ڈال دیں۔اچھی طرح ملا کر فریج میں رکھ دیں۔
باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں اور اسی پین میں آدھی پیالی کوکنگ آئل میں ثابت گرم مصالحہ اور زیرہ ڈال کر کڑکڑالیں۔
پھر اس میں میرینیٹ کیا ہوا گوشت ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ اس دوران نمک ملے ہوئے ابلتے ہوئے پانی میں چاولوں (بیس منٹ پہلے بھگو کر رکھے ہوئے)کو ڈال کر ایک کنی ابال لیں اور چھلنی میں ڈال دیں۔
جب گوشت گلنے پر آجائے اور آدھی پیالی کے قریب پانی رہ جائے تو اس میں بھگو کر رکھے ہوئے آلو بخارے ڈال دیں اور اس پر فرائی کی ہوئی پیاز ڈال کر ابلے ہوئے چاول پھیلا کر ڈال دیں۔
نیم گرم دودھ میں زردے کا رنگ ملا کر چاولوں پر ڈالیں اور اوپر سے لیموں کا رس چھڑک کر کیوڑہ ایسنس ڈال دیں۔
توے پر رکھ کر شروع میں درمیانی آنچ پر رکھیں،پانچ سے سات منٹ بعد آنچ ہلکی کرکے دس سے بارہ منٹ دم پر رکھ دیں۔

More From Biryani