Anday Aur Aloo Ka Salan Tips in Urdu - Anday Aur Aloo Ka Salan Totkay - Tip No. 3474

Urdu Totkay Anday Aur Aloo Ka Salan انڈے اور آلو کا سالن (Tip No. 3474) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Anday Aur Aloo Ka Salan Recipe In Urdu

انڈے اور آلو کا سالن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3474

اشیاء:
انڈے چار عدد
پیاز تین چھٹانک
ادرک، ہرا دھنیا ذرا ذرا سا
گھی تین چھٹانک
آلو آدھا کلو
ٹماٹر آدھا پاؤ
نمک، سرخ مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
انڈے ابال کر رکھ لیں۔ (سخت ابلے ہوئے) آلو کاٹ لیں۔ پیاز لچھے دار کاٹ لیں۔ ادرک باریک کاٹ لیں۔ اب گھی کو دیگچی میں کڑ کڑائیں۔ گھی کو کڑ کڑانے کے بعد اس میں پیازکو سنہرا کر لیں۔ پیاز کو گھی میں سے نکال لیں۔ ذرا ٹھنڈا ہونے پر پیس لیں۔ پھر اسے گھی میں ڈالیں اور گھی چولہے پر چڑھا دیں۔
ساتھ ہی اس میں ٹماٹر، سرخ مرچ، ادرک ڈال دیں۔ تھوڑا بھونیں۔ اب اس پر کٹے ہوئے آلو ڈال دیں۔ آلو بھی خوب بھون لیں۔ جب آلو بھن جائیں تو اس میں تھوڑا سا پانی ڈال دیں تاکہ آلو بھی گل جائیں۔ اور تھوڑا شوربا بھی رہ جائے۔

More From Potato