Aloo Dahi Ka Raita Tips in Urdu - Aloo Dahi Ka Raita Totkay - Tip No. 2154

Urdu Totkay Aloo Dahi Ka Raita آلو دہی کا رائتہ (Tip No. 2154) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Dahi Ka Raita Recipe In Urdu

آلو دہی کا رائتہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2154

اشیاء:
آلو ایک عدد بڑا
ہری پیاز تین عدد
دہی ایک پیالی
ہرا دھنیا تین چمچ
سفید زیرہ ایک چمچ
پسی سیاہ مرچ چوتھائی چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل ایک چمچ
ترکیب:
ہری پیاز کو اس کے ہرے پتے سمیت گول پتلے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اس کے بعد اس کو ٹھنڈے پانی میں آدھے گھنٹے کے لئے بھگو دیں، پھر نکال کر کپڑے پر بچھا کر پانی جذب کر لیں۔ آلو کو آگ پر یا اوون میں بھون لیں، جب وہ نرم ہو جائے تو چھلکا اتار کر آلو کا بھرتا بنا لیں اور اس میں ہری پیاز ملا لیں، اس کو ڈش میں رکھلیں، دہی کو پھینٹ کر اس میں نمک، سیاہ مرچ ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا اور بھنا سفید زیرہ ملا دیں اور یہ دہی آلو کے ساتھ اچھی طرح ملا دیں۔ پیاز کا باہر کا چھلکا کپ کی صورت میں کاٹیں اور اس کو دہی آلو کے بیچ میں رکھ دیں۔ تیل کو خوب تیز گرم کر یں اور اس پیاز کے چھلکے میں ڈال دیں اور فوراََ ڈش کو ڈھانپ دیں۔ پانچ منٹ کے بعد ڈھکن گھو لیں۔ اگر آپ کو پسند ہوتو ایک کوئلہ خوب دہکا کر گرم تیل میں رکھ دیں اور پھر ڈش کو ڈھانپیں ، اس طرح رائتہ میں مختلف خوشبو آئے گی۔

More From Potato