Aloo Pulao Tips in Urdu - Aloo Pulao Totkay - Tip No. 2141

Urdu Totkay Aloo Pulao آلو پلاؤ (Tip No. 2141) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Pulao Recipe In Urdu

آلو پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2141

اشیاء:
آلو آدھ کلو
چاول آدھ کلو
گھی آدھ پاؤ
نمک ایک چمچ
لہسن پیسٹ ایک چمچ
پیاز تین چھٹانک
گرم مصالحہ دو چمچ
ادرک پیسٹ ایک چمچ
ترکیب:
چاولوں کو دو کلو پانی میں بھگو دیجئے، آلو باریک گول یا تکونے کاٹ لیجئے پتیلی میں گھی گرم کر کے پیاز کاٹ کر بھون لیجئے۔ بادامی ہونے پر آلو ڈال دیجئے، لہسن اور ادرک کا پیسٹ بھی بھون لیجئے۔ ایک کلو اور پانی ڈال کر گرم مصالحہ ڈال دیجئے اور درمیانی آنچ پر پکائیے، جب پانی جوش کھانے لگے تو چاول ڈال دیجئے۔ پانی خشک ہوتا نظر آئے تو اوون کی ٹرے میں ڈال کر اوون میں رکھ دیں یا اوون نہ ہوتو دم پر لگا دیں پندرہ منٹ کے اوون سے یا دم سے نکال لیں اور ڈش میں ڈال کر پیش کر یں۔

More From Potato