Aalo Keema Ki Pooriya Tips in Urdu - Aalo Keema Ki Pooriya Totkay - Tip No. 660

Urdu Totkay Aalo Keema Ki Pooriya آلو قیمہ کی پوریاں (Tip No. 660) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aalo Keema Ki Pooriya Recipe In Urdu

آلو قیمہ کی پوریاں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 660


اجزاء:
آلو 250گرام
قیمہ 200گرام
پیاز 50گرام
تیل حسب ذائقہ
میدہ 400گرام
سرخ مرچیں مناسب مقدار
نمک مناسب مقدار
پیسا ہوا گرم مصالحہ 2چمچ
طریقہ:
میدے کو پانی سے کوندھ کر رکھ دیں ۔ایک برتن میں قیمہ اور کٹاہوا پیازاور دیگر مصالحہ جات ڈال کر ابال لیں اورنکال کر
سل پر باریک پیس لیں۔اس کے بعد عبد آلوؤں کو ابالیں اور ٹھنڈے ہونے پر چھلکے اتار کر آلو کچل کر قیمے میں اچھی طرح
مکس کر دیں ۔میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا ئیں اور ایک برتن میں کوکنگ آئل ڈال کر چولہے پر رکھیں ۔اس
میدے کے ایک پیڑے کو ہاتھ سے دبا کر پھیلائیں اس کے اوپر آلو اور قیمے کا آمیزہ رکھیں ۔اس کے اوپر دوسرا پیڑالگا کر
کناروں کو دبا کر ملائیں تاکہ آمیزہ باہر نہ نکل سکے ۔پھر اس سارے پیڑے کو ہاتھوں سے بڑھا کر یعنی روٹی کے طریقہ
پر ذرا بڑھا کر گرم تیل میں ڈالیں اور تلیں پھر نکال کر کھانے کے لئے پیش کریں ۔انتہائی لذیز پوریاں تیار ہوں گی۔

More From Potato