Aloo Aur Machli Kay Golay Tips in Urdu - Aloo Aur Machli Kay Golay Totkay - Tip No. 3430

Urdu Totkay Aloo Aur Machli Kay Golay آلو اورمچھلی کے گولے (Tip No. 3430) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Aur Machli Kay Golay Recipe In Urdu

آلو اورمچھلی کے گولے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3430

اشیاء:
مچھلی آدھا کلو
نمک آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ
تیل حسب ضرورت
آلو چار عدد
لیموں کا رس آدھا چائے کا چمچہ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
مچھلی صاف کر کے ابال لیں۔ کانٹے نکال کر ہاتھ سے مل لیں۔ آلو ابال کر مچھلی میں ملا دیں۔ لیموں کا رس، کالی مرچ، نمک اور کارن فلور بھی ملا دیں۔ اب چھوٹے چھوٹے گولے بنالیں اور فریج میں 10منٹ کے لئے رکھ دیں۔ تیل گرم کر یں۔ اس میں گولے تل لیں اور ڈش میں رکھ کر ارد گرد سلاد، ٹماٹر، مرچیں اور ابلے ہوئے انڈے کاٹ کر سجا دیں۔ کھانے والے بغیر داددئیے نہیں رہ سکتے لیکن کھانے کا مزہ گرم گرم میں ہیں۔

More From Potato