Aloo Lagay Champ Tips in Urdu - Aloo Lagay Champ Totkay - Tip No. 1637

Urdu Totkay Aloo Lagay Champ آلو لگے چانپ (Tip No. 1637) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Lagay Champ Recipe In Urdu

آلو لگے چانپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1637

اشیاء:
چانپ آدھ سیر
آلو آدھ سیر
ادرک ایک چھوٹی گانٹھ
لہسن نو جوے
انڈے دو عدد
ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ حسب ذائقہ
گھی آدھ پاؤ
ترکیب:
ادرک اور لہسن کے جوے پیس کر ان میں نمک اور مرچیں ملا لیجئے۔ پھر چانپوں پر اس مرکب کا گاڑھا گاڑھا لیپ کر دیجئے اور پھر انہیں کچھ دیر کھلی فضا میں پڑا رہنے دیجئے۔ پھر فرائی پین میں تھوڑا سا گھی ڈال کر اسے گرم کرنے کے بعد چانپ فرائی پین میں بچھا دیجئے اور انہیں ہلکی آنچ پر سینکنے دیجئے۔ کچھ دیر بعد انہیں کفیگر سے پلٹ کر اس رخ بھی کچھ دیر تک سینکیے۔ چانپ اپنا پانی چھوڑ یں گے اور اسی پانی میں گل بھی جائیں گے اس لئے آپ کو فرائی پین میں پانی ڈالنے کی ضرورت نہیں ہو گی ۔ کسی اور برتن میں آلو ابالنے کے لئے چولہے پر رکھ دیں اور ان کے نیچے تیز آنچ کر یں۔ برتن کا منہ ڈھانک دیں تاکہ آلو بھاپ سے پک سکیں ۔ جب آلو گل جائیں تو چولہے سے اتار کر پانی میں سے نکال لیں اور سل پر پیس کر ان میں نمک اور پسی ہوئی کالی مرچیں ملا لیں۔ اس وقفے میں چانپ گل چکے ہوں گے۔ آپ ان کے دونوں طرف آلو کا یہ بھرتہ لیپ دیں اور انڈوں کی زردی اور سفیدی کو پھینٹ کر چانپوں کو ان میں ڈبوئیں اور اوپر ڈبل روٹی کا چورا لگا کر گھی تل لیں آنچ ہلکی رکھیں ۔

More From Potato