Aloo Bhara Paratha Tips in Urdu - Aloo Bhara Paratha Totkay - Tip No. 3444

Urdu Totkay Aloo Bhara Paratha آلو بھرا پراٹھہ (Tip No. 3444) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Bhara Paratha Recipe In Urdu

آلو بھرا پراٹھہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3444

اشیاء:
آٹا آدھا کلو
گھی ڈیڑھ پاؤ
ہری مرچیں چھ عدد
پیاز ایک پوتھی
میدہ ایک پاؤ
لال مرچ اور نمک حسب ذائقہ
ادرک ایک ڈلی
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
پسا ہوا گرم مصالحہ دو تولہ
پسا ہوا دھنیا دو تولہ
سفید زیرہ دو تولہ
ترکیب:
آٹے اور میدہ کو اچھی طرح گوندھ لیں اور اس میں تھوڑا نمک ملا دیں۔ آلو ابال کر چھیل کر باریک پیس کر ان میں مصالحہ پیس کر ڈال دیں۔ ان کو خوب اچھی طرح ملائیں۔ پھر ادرک ، ہری مرچیں اور ہرا دھنیا بھی کاٹ کر شامل کر دیں۔ آٹے کے پیڑے کاٹیں۔ ایک پیڑے پر آلو کے بھرتے کی تہہ بچھا کر اس پر دوسرا پیڑا پھیلا دیں اور دونوں کے کنارے جوڑ دیں۔ اس طرح دوہرے پیڑے کو پھیلا کر روٹی بنا کر توے پر ڈالیں اور دونوں طرف گھی لگا کر پختہ کر یں۔ آنچ ہلکی ہونی چاہیے توے سے اتار کر گرم گرم کھائیں ۔ مزہ دے گا۔

More From Potato