Aloo Aur Palak Ki Gnocchi Tips in Urdu - Aloo Aur Palak Ki Gnocchi Totkay - Tip No. 3337

Urdu Totkay Aloo Aur Palak Ki Gnocchi آلو اور پالک کی گنوچی (Tip No. 3337) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Aur Palak Ki Gnocchi Recipe In Urdu

آلو اور پالک کی گنوچی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3337

اشیاء:
پالک 800گرام
آلو(ابلے ہوئے) 100گرام
میدہ 2-2کپ
انڈا ایک عدد
جائفل پاؤڈر ایک چٹکی
نمک حسب ذائقہ
مکھن کپ
پارمیزن چیز (کدوکش کر لیں) سرونگ کے لئے
ترکیب:
پالک کو دھو کر چوپ کر لیں اور اس کو ابلتے پانی میں ڈال کر 5-8منٹ کے لئے پکائیں۔ جب گل جائیں تو چھان کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک پیالے میں میدہ ڈالیں اور آلو میش کر کے اس میں شامل کر لیں۔ اس کے بعد پالک ڈال کر مکس
کر یں۔ ایک پیالے میں انڈا اور جائفل پاؤڈر ڈال کر پھینٹ لیں اور اس کو آہستہ آہستہ میدہ مکسچر میں شامل کر کے اس کی ڈوگوندھ لیں اب اس کے 4پیٹرے بنا لیں اور ہر ایک کو لوف کی طرح رول کر کے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور انہیں کانٹے سے گودلیں۔ ایک سوس پین میں پانی ابال لیں اور اس میں نمک شامل کر لیں۔ اس کے بعد اس میں گنوچی ڈال کر 3-4منٹ کے لئے پکائیں اس کے بعد نکال لیں۔ اب ان گنوچی کو مکھن میں ٹوژ کر کے ان پر پارمیزن چیز چھڑک کر سرو
کر یں۔

More From Potato