Zaiqa Dar Champ Tips in Urdu - Zaiqa Dar Champ Totkay - Tip No. 1035

Urdu Totkay Zaiqa Dar Champ ذائقہ دار چانپ (Tip No. 1035) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Zaiqa Dar Champ Recipe In Urdu

ذائقہ دار چانپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1035

اشیاء:
چانپ ڈیڑ ھ کلو گرام
گھی حسب ضرورت
انڈے تین عدد
پسا ہوا گرم مسالہ ایک چمچہ
تل چار چمچہ
پسا ہوا خشک دھنیا ایک چمچہ
ہری مرچیں تین عدد
ہرا دھنیا چند پتیاں
پسی ہوئی سرخ مرچ حسب منشاء
نمک حسب منشاء
ترکیب:
ہری مرچیں اور ہرا دھنیا باریک کترلیں ۔ انڈے پھینٹ کر ان میں پسا ہوا گرم مسالہ پسا ہوا خشک دھنیا، سرخ مرچیں اور نمک ملا کر خوب اچھی طرح مکس کر کے رکھیں ۔ اس کے بعد ایک برتن میں پانچ کپ پانی ڈال کر ساتھ ہی چانپیں ۔ ہری مرچیں ،ہرا دھنیا، سرخ مرچیں اور نمک ڈال دیں۔برتن کو چولہے پر رکھیں اور تیز آنچ پر پکائیں ۔ اوپر ڈھکن دے دیں ۔جب پانی خشک ہو جائے اور گوشت گل جائے تو برتن کو چولہے سے نیچے اتار لیں ۔ اب ایک فرائی پین میں گھی ڈال کر گرم کریں ۔ جب گھی کڑ کڑ انا شروع ہو جائے تو ایک چانپ انڈوں کے آمیزے میں ڈبو کر اوپر اور اطراف میں تل چھڑ کیں ۔ اور فرائی کریں ۔ اس طرح تمام چانپیں چھڑ ک کر فرائی کر لیں ۔ انتہائی ذائقہ دار چانپوں کی ڈش تیار ہے۔

More From Gosht Aur Beef