Aloo Kay Till Walay Kabab Tips in Urdu - Aloo Kay Till Walay Kabab Totkay

آلو کے تل والے کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Aloo Kay Till Walay Kabab Recipe In Urdu

اشیاء:
آلو 500گرام
کالی مرچ آدھا ٹی سپون
نمک حسب ذائقہ
گرم مصالحہ آدھا سپون
ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) آدھی پیالی
ہری مرچ(باریک کٹی ہوئی) ایک عدد
ڈبل روٹی کا چورا آدھی پیالی
میدہ پانچ گرام
تل 50گرام
ترکیب:
آلو ابال کر ٹھنڈے کر لیں اور پھر انہیں چھیل کر مل لیں۔ ایک برتن میں آلو، کالی مرچ، نمک، گرم مصالحہ ہرا دھنیا، ہری مرچ، میدہ اور ڈبل روٹی کے چورے کو ملا کر یکجان کر لیں۔ برابر برابر گولیوں کی شکل میں کباب بنا لیں۔ تل لگا کر گرم تیل میں تلیں یہاں تک کہ یہ خستہ اور سنہری ہو جائیں۔ جاذب کاغذ پر نکال کر رکھیں اور چٹنی کے ساتھ رکھیں۔

More From Potato - مزید