Chokor Teh Wala Paratha Tips in Urdu - Chokor Teh Wala Paratha Totkay - Tip No. 6833

Urdu Totkay Chokor Teh Wala Paratha چوکور تہہ والا پراٹھا (Tip No. 6833) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chokor Teh Wala Paratha Recipe In Urdu

چوکور تہہ والا پراٹھا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6833

آٹے کو تسلے میں چھان کر نمک مکس کرکے ہلکے گرم پانی سے آٹا گوندھ لیں اور تھوڑی دیر کے لئے ڈھک کر رکھیں۔
آٹے کے پیڑے بنا کر روٹی بیل لیں۔
روٹی پر گھی لگائیں اور تھوڑا خشک آٹا چھڑک دیں۔
ایک سائیڈ سے روٹی کا آدھا حصہ پلٹ دیں اور دوسری سائیڈ پلٹ کر ہاتھ سے دبا کر آمنے سامنے والا حصہ پلٹ کر دبا کر بیل لیں اور چوکور شیپ دیں۔
پہلے سے گرم توے پر پراٹھا ڈالیں۔ایک طرف سے سینک جائے تو پراٹھا پلٹ دیں اور گھی ڈال کر سینک لیں۔
پراٹھا دونوں طرف سے کرسپی ہو جائے تو توے سے اُتار لیں انڈے یا سالن کے ساتھ شروع کریں۔

More From Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha