Tandoori Aloo Tips in Urdu - Tandoori Aloo Totkay - Tip No. 2175

Urdu Totkay Tandoori Aloo تندوری آلو (Tip No. 2175) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tandoori Aloo Recipe In Urdu

تندوری آلو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2175

اشیاء:
آلو درمیانے سائز آدھ کلو
چیز دو سو گرام
لال مرچ ایک چمچ
ہلدی پاؤڈر آدھ چمچ
ہرا دھنیا کٹا ہوا دو چمچ
نمک حسب ذائقہ
کاجو چوپڈ سو گرام
کشمش پچاس گرام
تیل آدھ پیالی
ترکیب:
آلو چھیل لیں اور درمیان سے گودا نکال لیں اس گودے کو کدوکش کر لیں اور ثابت آلوؤں کو آدھا گھنٹہ کے لئے پانی میں ڈبو کر رکھیں پھر نکال کر خشک کر یں اور ڈیپ فرائی کر لیں۔ ایک پین میں تیل گرم کر یں اور اس میں آلوؤں کا گودا، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی ، نمک ، ہری مرچیں، کاجو، کشمش اور ہرا دھنیا ڈال کر درمیانی آنچ پر آلوؤں کے پکنے تک پکائیں پھر ہری مرچیں بھی ڈال دیں۔ اب اس کو آلوؤں میں بھریں اور اوون میں گرل کر لیں۔ پیش کرتے وقت درمیان سے دو ٹکڑے کر یں اور پیش کر یں۔

More From Potato