Aloo Ka Zarda 2 Tips in Urdu - Aloo Ka Zarda 2 Totkay - Tip No. 2653

Urdu Totkay Aloo Ka Zarda 2 آلو کا زردہ (Tip No. 2653) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Ka Zarda 2 Recipe In Urdu

آلو کا زردہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2653

اشیاء:
آلو کلو
دودھ 750ملی لیٹر
کھویا 100 گرام
گھی 100ملی لیٹر
چینی 500گرام
بادام گری 6عدد
پستہ 5دانے
الائچی خورد چار عدد
ناریل 50گرام
زعفران ایک چٹکی
کیوڑہ چند قطرے
ترکیب:
آلوؤں کو چھیل کر کدوکش کر لیں۔ آدھے گھی میں ان کدوکش کیے ہوئے آلوؤں کو تل لیجئے۔ پھر بقیہ آدھے گھی میں دانہ الائچی خورد لال کر کے کھویا۔ دودھ اور چینی ڈال کر جوش دیجئے۔ جب دو تین جوش آجائیں تو اس مرکب میں تلے ہوئے آلو ڈال دیجئے اور چند بار چلانے کے بعد اس کو ہلکی آنچ پر دم دیجئے۔ جب تیار ہو جائے تو زعفران کیوڑہ میں حل کر کے ڈال دیجئے اور اوپر بادام ، پستہ اور ناریل باریک کتر کر ڈال دیجئے۔ آلو کا خوش ذائقہ زردہ تیار ہے۔

More From Potato