Aloo Walay Cahamp Tips in Urdu - Aloo Walay Cahamp Totkay - Tip No. 3211

Urdu Totkay Aloo Walay Cahamp آلو والے چانپ (Tip No. 3211) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Walay Cahamp Recipe In Urdu

آلو والے چانپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3211

اشیاء:
چانپ آدھا کلو
ادرک ایک گانٹھ
انڈے دو عدد
نمک ، مرچ حسب ذائقہ
آلو آدھا کلو
لہسن چھ جوئے
ڈبل روٹی کا چورا ضرورت کے مطابق
گھی آدھا کلو
ترکیب:
ادرک ،لہسن، نمک اور مرچیں ملا لیں اور چانپوں پر گاڑھا لیپ کر دیں فرائی پین میں گھی ڈال کر گرم کرنے کے بعد چانپ فرائی پین میں بچھا دیں اور انہیں ہلکی آنچ پر سینکیں ۔ کچھ دیر بعد انہیں کفیگر سے پلٹ کر اس رخ بھی کچھ دیر تک سینکئے۔ ایک برتن میں آلو ابالنے کے لئے چولہے پر رکھ دیں۔ برتن کا منہ ڈھانپ دیں تاکہ آلو بھاپ سے گل سکیں۔جب آلو گل جائیں تو چولہے سے اتار کر پیس لیں ان میں نمک اور پسی ہوئی کالی مرچیں ملا دیں۔ اس وقفے میں چانپ گل جائے گی۔ آپ ان کے دونوں طرف آلو کا یہ بھرتہ لیپ دیں اور انڈوں کو پھینٹ کر چانپوں کو ان میں ڈبو دیں اور اوپر ڈبل روٹی کا چورا لگا لگا کر گھی میں تل لیں۔ آنچ ہلکی رکھیں۔

More From Potato