Aloo Lipti Champain Tips in Urdu - Aloo Lipti Champain Totkay - Tip No. 2231

Urdu Totkay Aloo Lipti Champain آلو لپٹی چانپیں (Tip No. 2231) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Lipti Champain Recipe In Urdu

آلو لپٹی چانپیں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2231

اشیاء:
چانپیں ایک کلو
ادرک، لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
آلو ایک کلو
انڈے چار عدد
ہری مر چ چھ عدد
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ حسب ذائقہ
ڈبل روٹی ک چورا حسب ضرورت
کوکنگ آئل تلنے کے لئے
ترکیب:
چانپوں کو دھو کر ادرک ولہسن، نمک، مرچ اور کتری ہوئی مرچ لگا کر گھنٹے بھر کے لئے رکھ دیں۔ کھلے منہ کے سوس پین میں تھوڑا سا آئل ڈال کر چانپوں کو پھیلا دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب ایک طرف سے پک جائیں تو پلٹ دیں، اپنے ہی پانی میں گل جائیں گی۔ مصالحہ اور پانی خشک ہو جائے تو اتار لیں اور آلو پیس کر نمک اور کالی مرچ ڈال کر ملائیں۔ اب چانپوں پر آلوؤں کا آمیزہ اس طرح لگائیں کہ ہر چانپ اچھی طرح کور ہو جائے۔ اب انڈے پھینٹ کر ایک چانپ پہلے انڈے میں ڈبوئیں اور پھر ڈبل روٹی کا چورا لگائیں اور تیل میں ہلکی آنچ پر فرائی کر لیں۔ اور گرم گرم پیش کر یں۔

More From Potato