Bong Handi Masala Tips in Urdu - Bong Handi Masala Totkay - Tip No. 3373

Urdu Totkay Bong Handi Masala بونگ ہانڈی مصالحہ (Tip No. 3373) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bong Handi Masala Recipe In Urdu

بونگ ہانڈی مصالحہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3373

اشیاء:
بونگ کا گوشت ایک کلو(بڑے بڑے پیس بنوا لیں)
پیاز چار عدد(پیاز کو ابال کر پیس لیں)
لہسن، ادرک پیسٹ چار کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچے
دیگی لال مرچیں (گرم پانی میں بھگو کر باریک پیس لیں)
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
سیاہ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
سفید زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
دہی(پھینٹ لیں) کپ
کریم چار کھانے کے چمچے
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچہ
تیل ایک کپ
بگھار کے لئے:
ادرک(لمبی کٹی ہوئی) ایک انچ کا ٹکڑا
دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا
چھوٹی الائچی دو عدد
لونگ دو عدد
پیاز دو عدد(تل کر براؤن کر کے چورا کر لیں )
سیاہ مرچ(کُٹی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ
گھی چار کھانے کا چمچہ
ہرا دھنیا، ادرک، ہری مرچیں گارنشنگ کے لئے
ترکیب:
ایک پتیلی میں تیل گرم کر کے اس میں پسی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح بھون لیں اب اس میں لہسن، ادرک پیسٹ ، نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، دیگی لال مرچیں ، ہلدی پاؤڈر، سیاہ مرچ پاؤڈر، سفید زیرہ پاؤڈر، دہی، ثابت گرم مصالحہ اور گوشت ڈال کر اچھی طرح بھوننے کے بعد اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت بالکل گل جائے آنچ دھیمی رکھ کر پکائیں۔ جب گوشت گل جائے اور تیل اوپر آجائے تو گرم مصالحہ پاؤڈر اور کریم ڈال کر مکس کر یں۔ فرائنگ پین میں گھی گرم کر کے اس میں ادرک، دار چینی، چھوٹی الائچی ، لونگ، پیاز اور کُٹی ہوئی سیاہ مرچ ڈال کر کڑ کڑائیں اور گوشت کے آمیزے پر اس کی بگھار لگا کر 15منٹ تک دم پر رکھیں۔ مزیدار بونگ ہانڈی مصالحہ تیار ہے سرونگ ڈش میں نکال کر ادرک، ہرا دھنیا اور ہری مرچوں سے گارنش کر کے سرو کر یں۔

More From Gosht Aur Beef