Anday Ka Halwa Tips in Urdu - Anday Ka Halwa Totkay - Tip No. 3424

Urdu Totkay Anday Ka Halwa انڈے کا حلوہ (Tip No. 3424) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Yummy Sweet Dish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Anday Ka Halwa Recipe In Urdu

انڈے کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3424

اشیاء:
انڈے بیس عدد
کھویا آدھا کلو
زعفران تین چھٹانک
کھوپرا ایک پاؤ
بادام کی گری ایک چھٹانک
کیوڑہ ایک چھٹانک
کشمش آدھا پاؤ
پستہ ایک چھٹانک
گھی ایک کلو
چھوہارے آدھا پاؤ
شکر تین پاؤ
ترکیب:
پہلے انڈوں کو توڑ کر سفیدی الگ کر لیں اور زردی کو کسی صاف برتن میں کپڑے سے چھان لیں۔ پھر اسے اسی برتن میں پھینٹ لیں۔ اسی طرح تین پاؤ گھی کو بھی پھینٹ لیں۔ جب گھی خوب پھول جائے، تو باقی کے پاؤ بھر گھی میں تمام میوہ جات کو پیس کر کھوئے میں ملا کر بھون لیں۔ پھر پھینٹے ہوئے انڈوں اور گھی کو ملا کر ہلکی آنچ پر رکھ کر کسی چمچے سے چلاتی رہیں۔ جب خوشبو دینے لگے تو زعفران کو جوکہ پہلے سے ہی کیوڑہ میں پیس کر رکھ لیا گیا ہے اس مادے میں ملا دیں۔ پھر تھوڑی دیر کے بعد کھویا اور شکر ملاکر بھونیں جب گھی چھوٹنے لگے تو سمجھ لیں کہ حلوہ تیار ہو گیا۔ اب بادام پستہ کی ہوائیاں چھڑک دیں۔

More From Yummy Sweet Dish