Apple Pie Bread Tips in Urdu - Apple Pie Bread Totkay - Tip No. 6680

Urdu Totkay Apple Pie Bread ایپل پائی بریڈ (Tip No. 6680) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pudding, Bread Pudding , Bead Fingers, Bread Sweet Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Apple Pie Bread Recipe In Urdu

ایپل پائی بریڈ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6680

میدے میں نمک،خمیر،چینی،انڈا،خشک دودھ اور دو کھانے کے چمچ مارجرین یا مکھن ڈال کر ملا لیں۔پھر نیم گرم دودھ سے گوندھ لیں(اگر ضرورت محسوس کریں تو تھوڑا سا پانی استعمال کر لیں)
اسے گرم جگہ پر ڈھک کر رکھ دیں،جب پندرہ سے بیس منٹ بعد پھول جائے تو اسے دوبارہ گوندھ کر اس کی ایک چوتھائی انچ موٹی چپاتی بیل لیں۔
چپاتی پر تین کھانے کے چمچ مارجرین یا مکھن پھیلا کر لگائیں اور اس پر چار کھانے کے چمچ براؤن شوگر اور دار چینی چھڑک دیں۔
پھر اس کی فلنگ تیار کر لیں:آدھا کلو سخت سیب کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ان پر ایک لیموں کا رس،چار کھانے کے چمچ چینی،آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی دار چینی اور ایک کھانے کا چمچ مارجرین یا مکھن ڈال کر ملائیں۔درمیانی آنچ پر پکا کر اس کا پانی خشک کر لیں۔
فلنگ کو ٹھنڈی کرکے تیار کی ہوئی چپاتی پر پھیلا کر ڈال دیں اور چپاتی کو دونوں طرف سے اٹھا کر رول کر لیں۔
ڈبل روٹی بنانے والے ٹن کو چکنا کرکے اس پر خشک میدہ چھڑک لیں اور رول کو احتیاط سے اٹھا کر اس میں رکھ دیں۔کچن ٹاول سے ڈھک کر دس سے پندرہ منٹ رکھیں۔
پھر گرم کئے ہوئے اوون میں 200Cپر بیس سے پچیس منٹ کے لئے بیک کر لیں۔

More From Pudding, Bread Pudding , Bead Fingers, Bread Sweet Dishes