Orange Pudding Tips in Urdu - Orange Pudding Totkay - Tip No. 6179

Urdu Totkay Orange Pudding اورنج پڈنگ (Tip No. 6179) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pudding, Bread Pudding , Bead Fingers, Bread Sweet Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Orange Pudding Recipe In Urdu

اورنج پڈنگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6179

اوون کو ایک سو ستر ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں ۔
اڑھائی سو ملی لیٹر والے چھ ریمکنز کو مکھن کے ساتھ گریس کرلیں ۔
ایک سنگترے کو چھ گول سلائس میں کاٹ کر ہر ایک ریمکنز میں رکھ دیں ۔
باقی کے سنگترے کا جوس نکال لیں یہ تقریباً تین چوتھائی کپ جوس بن جائے گا۔
اب ایک ساس پین میں جوس ،ونیلا بینز، کاسٹر شوگر اور پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکا لیں تاکہ چینی حل ہو جائے ۔
آنچ کو تیز کرلیں تاکہ ابال آجائے اور اسے دس منٹ تک مزیدابال لیں تاکہ مکسچر آدھارہ جائے اور گاڑھا ہو کر ایک سیرپ کی شکل میں آجائے اورونیلا بینز کو نکال لیں ۔
اب سیرپ کو ہر ریمکنز میں ڈیڑھ سینٹی میٹر تک بھردیں اور ریمکنز کو فریج میں سیٹ کرکے رکھ دیں ۔
پڈنگ کے لئے :پڈنگ کے تمام اجزاء کو ایک بڑے پیالے میں ڈال کر الیکٹرک بیٹر کی مدد سے مکس کرلیں یہاں تک کہ مکسچر یکساں ہو جائے۔
اب اس میں مکسچر کوریمکنز کے اوپر ڈال دیں اور چمچ کی الٹی سائیڈ سے مکسچر کو ہموار کرلیں ۔
اب ریمکنز کو ایک بڑے گہرے کناروں والی بیکنگ ڈش میں رکھ دیں اور بیکنگ ڈش میں اتنا گرم پانی ڈالیں کہ ہر ریمکنز کے آدھے حصے تک پانی پہنچ جائے ۔
بیکنگ ڈش کو ایلومینیم فوائل پیپر کی مدد سے پوری طرح لپیٹ دیں ۔
اب اسے اوون کی درمیانی شیلف پر پینتالیس سے بچاس منٹ تک بیک کرلیں ۔
پھر اوون سے نکال لیں ۔
اب ہر ایک ریمکنز پر سرونگ پلیٹ رکھ کر اسے احتیاط سے پلٹ لیں ۔
باقی بچے سنگترے کے جوس کو ہر پڈنگ کے اوپر ڈال دیں ۔
ونیلا آئس کریم کے ساتھ سروکریں ۔

More From Pudding, Bread Pudding , Bead Fingers, Bread Sweet Dishes