Chicken Cheese Bread Tips in Urdu - Chicken Cheese Bread Totkay - Tip No. 7195

Urdu Totkay Chicken Cheese Bread چکن چیز بریڈ (Tip No. 7195) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pudding, Bread Pudding , Bead Fingers, Bread Sweet Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Cheese Bread Recipe In Urdu

چکن چیز بریڈ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7195

چکن کی چھوٹی بوٹیوں پر نمک اور لال مرچ لگا دیں۔
آلوؤں کو چھیل کر لمبے قتلے کاٹ لیں اور کوکنگ آئل میں ہلکا سنہری فرائی کریں۔پلیٹ میں نکال کر ان پر چکن پاؤڈر چھڑک دیں۔
دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں چکن کو تیز آنچ پر سنہری فرائی کر لیں(فرائنگ پین سے نکال کر ٹھنڈی کر لیں)۔
ڈبل روٹی کو دو سے تین حصوں میں کاٹ لیں اور درمیان کا گودا نکال لیں۔چیز کی سلائسز کو ٹرے میں رکھ کر ان پر لہسن کا پاؤڈر چھڑک دیں۔
پھر ان سلائسز پر فرائی کئے ہوئے چپس رکھ کر اوپر چکن رکھیں اور ہر سلائس کو رول کرکے ڈبل روٹی کے اندر ڈال دیں۔
مارجرین یا مکھن کو ہلکا سا پگھلا کر اس میں لہسن کا پاؤڈر ملا لیں اور ڈبل روٹی کے اوپر برش کی مدد سے لگا دیں،آخر میں اوپر سے باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک کر المونیم فوائل میں لپیٹ کر ٹافی کی طرح کنارے بند کر دیں۔
پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 180C پر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے بیک کرکے نکال لیں۔

More From Pudding, Bread Pudding , Bead Fingers, Bread Sweet Dishes