Chinese Samosay Tips in Urdu - Chinese Samosay Totkay - Tip No. 664

Urdu Totkay Chinese Samosay چائنیزسموسے (Tip No. 664) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Ramadan Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chinese Samosay Recipe In Urdu

چائنیزسموسے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 664

 میدہ چھان کر اس میں بیکنگ پاؤ ڈر ، تھوڑا سا اجینو موتو اور زیرہ ملائیں ۔
اس میں یخنی اور پانی ڈال کر میدہ گوندیں اور نصف گھنٹہ کے لئے رکھ چھوڑیں ۔
سنگھاڑے باریک پیس لیں ۔
مٹر کے دانے ابال کر رکھ لیں۔
آلو ابال کر چھلکے اتار دیں اور آلو باریک پیس لیں ۔
ہرا دھنیا دھو کر صاف کریں اور باریک کتر لیں ۔ ہری مر چیں بھی باریک کتر لیں پیار چھیل کر باریک چھوٹے چھو ٹے ٹکڑوں میں کاٹیں ۔
انڈے ایک پیالی میں پھینٹ کر رکھ لیں ۔اس کے بعد ایک برتن میں تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے آمیزہ بنا ئیں ۔
پھر گوندھا ہوا میدہ لکڑی کے تختے پر ڈال کر بیلنے سے بیل کر باریک تہہ بنا ئیں اور چھری کے ساتھ باریک باریک ریپرز کاٹ لیں ۔
جب تمام ریپرز تیار ہو جائیں ۔تو پرت میں ایک چمچ تیار کرد ہ آمیزہ رکھ کر ر یپرز کو بند کر تے جائیں
 پھر ایک فرائی پان میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں ۔جب گھی خوب گرم ہو جا ئے تو اس میں سموسے انڈوں کے آمیزے میں ڈبو ڈبو کر تلتے جائیں اور سرخ ہونے پر باہر نکالیں ۔
ایک ٹرے میں ٹیشو پیپرز بچھائیں ۔اور اس کے اوپر گرم گرم سموسے رکھیں ۔انتاہی مزیدار اور لذیذ سموسے تیار ہیں ۔ٹماٹو کیچپ کے ساتھ نوش کریں ۔

More From Ramadan Pakwan