Bajre Ki Meethi Roti Tips in Urdu - Bajre Ki Meethi Roti Totkay

باجرے کی میٹھی روٹی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Bajre Ki Meethi Roti Recipe In Urdu

اشیاء:
باجرے کا آٹا کلو
چینی/ شکر کلو یا حسب ضرورت
خشخاش 50گرام
سونف چائے کے دو چمچے
الائچی خورد چار عدد
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
چینی/شکر کو پانی میں حل کر کے اور ابال کر اس کی چاشنی تیار کر لیجئے۔ باجرے کے آٹے میں خشخاش، سونف اور الائچی ملا لیجئے اور پھر چاشنی سے باجرے کے آٹے کو ایک ایک روٹی کے لئے ہتھیلی سے مل مل کر گوندھیے۔آٹا نہ زیادہ سخت ہو اور نہ زیادہ نرم۔آٹا ٹھیک طرح ہتھیلی سے ملنا ضروری ہے۔ ورنہ روٹی ٹوٹ جائے گی ایک ایک روٹی کا آٹا گوندھ کر اور روٹی بیل کر گرم سیدھے توے پر ڈالیے اور دونوں طرف گھی لگائیے۔ دونوں طرف سے سرخ ہو جائے تو نہایت احتیاط سے اس کو توے پر سے اتار لیجئے۔ اوپر گھی یا مکھن لگا کر گرم گرم تناول فرمائیے۔

More From Sweet Choori, Meethi Roti, Meetha Paratha - مزید