Kashmiri Poorian Tips in Urdu - Kashmiri Poorian Totkay - Tip No. 2437

Urdu Totkay Kashmiri Poorian کشمیری پوریاں (Tip No. 2437) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kashmiri Poorian Recipe In Urdu

کشمیری پوریاں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2437

اشیاء:
میدہ ایک کپ
تل ایک چائے کا چمچہ(ہلکا سا بھون لیں)
آٹا ایک کپ
دودھ(نیم گرم) ایک کپ
خمیر خشک ایک کھانے کا چمچہ
دہی ڈیڑھ کھانے کے چمچے
خشخاش ایک ٹیبل سپون
چینی ایک ٹیبل سپون
نمک ایک ٹی سپون
سونف ایک کھانے کا چمچہ
گھی (تلنے کے لئے) حسب ضرورت
ترکیب:
سونف کو توے پر بھون کر پیس لیں۔ دودھ میں چینی ، سونف اور خمیر ڈال کر ایک گھنٹہ چھوڑ دیں۔ میدہ اور آٹا ملا کر چھان لیں اور اس میں نمک ڈالیں اور دودھ چینی خمیر کے آمیزے سے اچھی طرح گوندھ لیں۔ اور 5سے 6گھنٹے کے لئے ململ کے گیلے کپڑے سے ڈھانپ کر رکھ دیں۔ تقریباً20پیڑے بنا لیں اور ہر پیڑ ے کی 2انچ برابر پوریاں بنا لیں۔ خشخاش، دہی اور تیل کا مکسچر بنائیں اور پوری پر تہہ کی طرح لگائیں۔ پہلے سے گرم شدہ تیل میں تل لیں۔ درمیان سے کاٹ کر پیش کر یں۔

More From Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha