Qeema Bhare Beeson K Naan Tips in Urdu - Qeema Bhare Beeson K Naan Totkay - Tip No. 6526

Urdu Totkay Qeema Bhare Beeson K Naan قیمہ بھرے بیسن کے نان (Tip No. 6526) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Qeema Bhare Beeson K Naan Recipe In Urdu

قیمہ بھرے بیسن کے نان کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6526

خمیر کو بڑے پیالے میں ڈال کر اس میں چینی، نیم گرم دودھ اور سادہ آٹا ملا لیں اور ڈھک کر گرم جگہ پر رکھ دیں۔
بیسن میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل، نمک، چوپ کی ہوئی پیاز، بھنا کٹا دھنیا زیرہ، لال مرچ، پسا ہوا انار دانہ، باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرادھنیا ملا لیں۔
پھر اس میں خمیر والا مکسچر ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور حسب ضرورت نیم گرم پانی سے نرم گوندھ لیں۔ دوبارہ سے ڈھک کر گرم جگہ پر رکھ دیں۔
پھر پیڑے بنا کر ان کے درمیان میں دوکھانے کے چمچ بھنا ہوا قیمہ رکھ کر بند کر دیں۔ احتیاط سے روٹی سے تھوڑا موٹا بیل لیں اور گرم توے پر دونوں طرف سے سنہری ہونے تک سینک لیں ۔توے سے اتارتے ہوئے کوکنگ آئل لگا لیں۔

More From Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha