Paneer Tikka Masala Tips in Urdu - Paneer Tikka Masala Totkay - Tip No. 6907

Urdu Totkay Paneer Tikka Masala پنیر تکہ مصالحہ (Tip No. 6907) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Paneer Tikka Masala Recipe In Urdu

پنیر تکہ مصالحہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6907

کاٹیج چیز کے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں،پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں اور ٹماٹر کو بلینڈ کر لیں۔
آدھی پیالی دہی کو پھینٹ کر اس میں نمک،آدھا چائے کا چمچ لال مرچ،آدھا چائے کا چمچ ہلدی،لیموں کا رس اور بیسن ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور اس میں کاٹیج چیز کے ٹکڑوں کو میرینیٹ کرکے آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
نان اسٹک فرائنگ پین میں ہلکا سا کوکنگ آئل لگائیں اور کاٹیج چیز کے ٹکڑوں کو رکھ کر پانچ سے سات منٹ سینک لیں۔
دوسری طرف سے پلٹ کر اوپر سے کوکنگ آئل چھڑکتے ہوئے سنہرا کرکے نکال لیں۔
پین میں چار سے چھ کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں پیاز کو سنہرا فرائی کر لیں۔
ادرک لہسن ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں پھر بلینڈ کئے ہوئے ٹماٹر ڈال کر بھونیں۔ساتھ ہی ہلدی،لال مرچ اور پسا ہوا دھنیا بھی شامل کر دیں۔
جب تیل علیحدہ ہونے لگے تو پین کو چولہے سے ہٹا لیں اور اس میں پھینٹا ہوا دہی ،میرینیشن والا مصالحہ اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
چولہے پر رکھ کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے،پھر اس میں ایک پیالی پانی ڈال کر پکنے رکھ دیں۔
ابال آنے پر اس میں کاٹیج چیز کے ٹکڑے ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
آخر میں کریم ڈال کر قصوری میتھی اور بھنا ہوا زیرہ چھڑکیں اور ہلکا سا ملا کر چولہے سے اتار لیں۔
ڈش میں نکال کر باریک کٹا ہوا ہرا مصالحہ چھڑکیں اور ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ گرم گرم شروع کریں۔

More From Pakistani Cuisine