Bali Ice Cream Tips in Urdu - Bali Ice Cream Totkay

بالی آئس کریم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Bali Ice Cream Recipe In Urdu

اشیاء:
بڑا کیلا ایک عدد
لیمن جوس ایک ٹیبل سپون
انڈے دو عدد
انناس کا جوس ایک کپ
ایسنس بادام 8/1ٹی سپون
چینی کپ
کوکونٹ فلیکس کپ
پھینٹی ہوئی کریم ایک کپ
ترکیب:
کیلے کے ٹکڑے کر لیں۔ گرائنڈ یا فوڈ پروسیسر میں کیلا اور لیمن جوس کو پیوری کر کے نرم کر لیں۔ درمیانے سائز کے پیالے میں انڈے اور چینی کو اتنا پھینٹیں کہ گاڑھی ہو جائے ۔ چمچے سے ہلاتے ہوئے اس میں پیوری کیا ہوا کیلا انناس کا جوس، کوکونٹ، ایسنس بادام اور پھینٹی ہوئی کریم ڈال دیں۔ آئس کریم کنستر میں ڈال کر آئس کریم میکر میں فریز کر لیں۔

More From Homemade Icecream - مزید