Chocolate Brownie With Coffee Ice Cream Tips in Urdu - Chocolate Brownie With Coffee Ice Cream Totkay - Tip No. 7160

Urdu Totkay Chocolate Brownie With Coffee Ice Cream چاکلیٹ براؤنی ود کافی آئس کریم (Tip No. 7160) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Homemade Icecream in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chocolate Brownie With Coffee Ice Cream Recipe In Urdu

چاکلیٹ براؤنی ود کافی آئس کریم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7160

کوکنگ چاکلیٹ کو چھوٹے ٹکڑوں میں کرکے ساس پین میں مارجرین یا مکھن کے ساتھ ڈالیں اور اُبلتے ہوئے پانی پر رکھ کر پگھلا لیں۔
انڈے کی سفیدیوں کو صاف خشک پیالے میں الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں پھر اس میں پسی ہوئی چینی ڈال کر پھینٹیں۔
جب کریم کی شکل میں آ جائے تو ایک ایک کرکے انڈے کی زردیاں شامل کر دیں۔
پگھلی ہوئی چاکلیٹ جب ہلکی سی ٹھنڈی ہو جائے تو اس پر انڈوں کا مکسچر ڈالتے ہوئے لکڑی کے چمچ سے ملا لیں۔
میدے میں کوکو پاؤڈر ڈال کر چھان لیں اور اسے تھوڑا تھوڑا کرکے تیار کئے ہوئے مکسچر میں شامل کر دیں۔
گول پیالے نما کیک پین میں بٹر پیپر لگا کر چکنا کر لیں اور اس میں یہ مکسچر ڈال دیں۔
پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 180C پر بیس سے پچیس منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
اوون سے نکال کر کیک ٹن کو گیلے تولئے پر رکھیں تاکہ کیک کو نکالنے میں آسانی ہو کیونکہ اسے کافی آئسکریم کے ساتھ پیش کرتے ہوئے نیم گرم کھانے میں ہی اس کا مزہ ہے۔

More From Homemade Icecream