Balochi Fish Curry Tips in Urdu - Balochi Fish Curry Totkay - Tip No. 6399

Urdu Totkay Balochi Fish Curry بلوچی فش کری (Tip No. 6399) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Balochi Fish Curry Recipe In Urdu

بلوچی فش کری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6399

مچھلی کو بیسن لگا کر15منٹ رکھیں اس کے بعد دھولیں۔
کشمش کو گرم پانی سے دھولیں۔
ایک دیگچی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر گولڈن کرلیں۔
پیاز کو کسی پلیٹ میں نکال کر اسی تیل میں مچھلی کو فرائی کر کے ہلکا سرخ ہونے پر نکال لیں۔
اب کسی بیکنگ ٹرے میں دہی ڈالیں اور اس میں نمک‘ادرک پیسٹ‘ہلدی پاؤڈر‘گرم مصالحہ پاؤڈر‘زیرہ‘سونف‘لال مرچ پاؤڈر‘لیموں کا رس‘دھنیا پاؤڈر‘زعفران‘تل کر الگ کی ہوئی پیاز‘کشمش اور بادام ڈال کر مکس کریں اور پھر اس میں مچھلی ڈال کر تمام مصالحے اس پر لگا دیں(بالکل ہلکے ہاتھ سے مکس کریں تاکہ مچھلی ٹوٹنے نہ پائے)۔
اب اس کو پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون گیس مارک3یا120Cپر 10منٹ کے لیے بیک کرلیں نہایت لذیذ بلوچی فش کری تیار ہے۔

More From Machli Ke Pakwan