Barfi Pista Badam Wali Tips in Urdu - Barfi Pista Badam Wali Totkay - Tip No. 2657

Urdu Totkay Barfi Pista Badam Wali برفی پستہ بادام والی (Tip No. 2657) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Barfi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Barfi Pista Badam Wali Recipe In Urdu

برفی پستہ بادام والی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2657

اشیاء:
کھویا 250گرام
چینی 250گرام
بادام گری 25گرام
پستہ 15گرام
سبز الائچی 6دانے
ترکیب:
کھوئے میں چینی ملا لیجئے اور چولہے پر چڑھا دیجئے۔ ہلکی آنچ پر کھوئے کو پکنے دیجئے۔ جب کھویا خوب بھن جائے تو سبز الائچی کے دانے نکال کرڈال دیجئے ۔ تھوڑی دیر بعد بادام کی گریا اور پستہ سالم یا کاٹ کر شامل کر دیجئے۔ کسی تھالی میں تھوڑا سا گھی لگائیے اور اس میں پکا ہوا کھویا بادام پستہ سمیت ڈال کر چمچے سے پھیلا کر یکساں کر لیجئے۔ جم جائے تو ٹکڑے کاٹ لیجئے۔ پستہ ،بادام والی خوش ذائقہ برفی تیار ہے۔

More From Barfi