Barion Ka Salan Tips in Urdu - Barion Ka Salan Totkay - Tip No. 3286

Urdu Totkay Barion Ka Salan بڑیوں کا سالن (Tip No. 3286) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chana Daal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Barion Ka Salan Recipe In Urdu

بڑیوں کا سالن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3286

اشیاء:
چنے کی دال ایک کپ
ہری مرچ دو عدد
دار چینی ایک ٹکڑا
ادرک پسا ہوا ایک چمچ
پسا زیرہ سفید ایک چمچ
پیاز تین عدد
الائچی لونگ پانچ عدد
لہسن آدھی گٹھی
ٹماٹر 3عدد
گھی آدھا کپ
ترکیب:
دال صاف کر کے رات کو بھگو دیں۔ صبح باریک پیس کر نمک، لال مرچ، زیرہ، ہری مرچ ملا کر بڑیاں بنا لیں۔ کھلے منہ کی دیگچی میں پانی گرم کر کے چھلنی رکھیں ۔ اس پر یہ بڑیاں ڈال کر باری باری دس منٹ بھاپ دیں۔ چاہیں تو موٹی سی روٹی بنا کر رکھیں اور دس منٹ بعد چوکور شکل کے ٹکڑے کاٹ کر تلیں۔ اگر ان کو محفوظ رکھنا ہے تو 3دن دھوپ میں سکھائیں۔
پیاز کو گھی میں بگھار کر کے تمام مصالحہ ڈال کر بھون لیں۔ خوشبو دینے لگے اور گھی اوپر آجائے تو پانی دال دیں۔ شوربہ ذرا پتلا رہے گا۔ مدھم آنچ کر کے بڑیاں ڈال دیں۔ دو منٹ پکا کر چولہا بند کر دیں۔

More From Chana Daal