Hyderabadi Meethi Dal Tips in Urdu - Hyderabadi Meethi Dal Totkay - Tip No. 7200

Urdu Totkay Hyderabadi Meethi Dal حیدرآبادی میٹھی دال (Tip No. 7200) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Hyderabadi Meethi Dal Recipe In Urdu

حیدرآبادی میٹھی دال کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7200

دالوں کو دھو کر بھگو کر رکھ دیں،کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور آدھی پیاز علیحدہ نکال لیں۔
پین میں پیاز کے ساتھ ادرک لہسن،لال مرچ،ہلدی،دھنیا اور دالیں ڈال کر بھونیں۔
مصالحوں کی خوشبو آنے پر اس میں دو پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
جب پانی خشک ہو جائے تو دال کو لکڑی کے چمچ سے اچھی طرح گھوٹ لیں اور اس میں مزید دو پیالی نیم گرم پانی شامل کر دیں۔
ساتھ ہی فرائی کی ہوئی پیاز،ہری مرچیں اور باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈال کر ڈھک دیں۔ہلکی آنچ پر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
اس دال میں فرائی پیاز کے ذریعے میٹھا پن لایا جاتا ہے جو دال کو بہت مزیدار ذائقہ دیتا ہے۔
اس کو حسب پسند اُبلے ہوئے چاول یا نان کے ساتھ شروع کریں۔

More From Pakistani Cuisine