Munfarid Aloo Gosht Tips in Urdu - Munfarid Aloo Gosht Totkay - Tip No. 7451

Urdu Totkay Munfarid Aloo Gosht منفرد آلو گوشت (Tip No. 7451) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Meat And Vegetable in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Munfarid Aloo Gosht Recipe In Urdu

منفرد آلو گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7451

ایک پتیلی میں گھی گرم کریں اور اس میں آلو ڈال کر گولڈن ہونے تک فرائی کر کے نکال لیں۔
اس کے بعد اس میں پیاز ڈال کر براؤن کر کے نکال کر چورا کر لیں۔
چھوٹی الائچی‘بڑی الائچی‘ثابت سیاہ مرچیں اور دار چینی کو موٹا موٹا کوٹ لیں۔
اب گوشت میں کُٹا ہوا مصالحہ‘دھنیا پاؤڈر‘نمک‘کُٹی ہوئی لال مرچ‘چورا کی ہوئی پیاز اور دہی ڈال کر 1 گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
اس کے بعد گھی کو دوبارہ گرم کر کے اس میں گوشت بمعہ میرینیشن ڈال دیں اور گلنے تک درمیانی آنچ پر پکائیں۔
جب گوشت آدھا گل جائے تو فرائی کئے ہوئے آلو ڈال دیں۔
جب آلو اور گوشت گل جائیں تو اس میں جائفل‘جاوتری پاؤڈر چھڑک کر تھوڑی دیر دم پر لگا دیں۔
ڈش میں نکالیں۔
منفرد آلو گوشت تیار ہے ہرا دھنیا‘ادرک چھڑک کر روٹی اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔

More From Meat And Vegetable