Beef Aur Pyaz Ka Soup Tips in Urdu - Beef Aur Pyaz Ka Soup Totkay - Tip No. 3411

Urdu Totkay Beef Aur Pyaz Ka Soup بیف اور پیاز کا سوپ (Tip No. 3411) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Beef Soup And Gosht Soup in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Beef Aur Pyaz Ka Soup Recipe In Urdu

بیف اور پیاز کا سوپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3411

اشیاء:
گائے کا گوشت ایک کلو
کارن فلور دو چمچ
پیاز دو عدد
پسا ہوا ادرک آدھا ٹیبل اسپون
ویجی ٹیبل چار چائے کے چمچے
چینی دو چائے کے چمچے
لال مرچوں کی چٹنی آدھا چائے کا چمچ
سویا سوس ڈھائی چائے کا چمچ
پانی حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
گائے کے گوشت کے پارچے بنائیں۔ پیاز باریک کتر لیں۔ کارن فلور اور باقی مصالحوں کا آمیزہ بنائیں گوشت کے پارچوں کو اس میں شامل کر کے انگلیوں کے ساتھ گوشت میں رچائیں۔ یہ مصالحے تین منٹ تک اس میں رچنے دیں۔ بڑے فرائی پین میں آئل بگھار یں۔ گرم ہونے پر باریک کترا ہوا پیاز اس میں چھوڑ کر تین منٹ تیز آگ پر فرائی کر یں۔ اب اسے پانی میں ایک طرف رکھ دیں اور گوشت کے آمیزے کے ساتھ فرائی پین کے وسط میں ڈال دیں اور اس کے ساتھ ہی حسب ضرورت پانی شامل کر دیں۔ ڈیڑھ منٹ تیز آگ پر فرائی کر یں اور پھر اس میں پیاز کے ساتھ ملا کر تین یا چار منٹ پکائیں۔ اب اسے گرم گرم پیش کر یں۔

More From Beef Soup And Gosht Soup