Creamy Mushroom Soup Tips in Urdu - Creamy Mushroom Soup Totkay - Tip No. 545

Urdu Totkay Creamy Mushroom Soup کریمی مشروم سوپ (Tip No. 545) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Soup in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Creamy Mushroom Soup Recipe In Urdu

کریمی مشروم سوپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 545


ضروری اشیاء:
بٹن مشروم 1کپ (کچھ مشروم الگ کرکے سلائس کرلیں)
تیل 1کھانے کا چمچہ
مکھن 3کھانے کے چمچے
پیاز 1عدد (چھوٹے سائز کی باریک چوپ کرلیں)
میدہ 1کھانے کا چمچہ
سبزی کی یخنی 1کپ
دودھ 1کپ
تلسی کے پتے 1گٹھی
کریم 2-3کھانے کے چمچے
نمک حسب ِ ذائقہ
سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ِ ضرورت
ترکیب:
مشروم کو صاف کرکے سلائس کاٹ لیں۔ سوس پین میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز، مشروم ڈال کر فرائی کریں۔ اس کے بعد ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر 6-7منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد اس میں میدہ ڈال کر 1منٹ تک پکائیں۔ سبزی کی یخنی اور دودھ شامل کریں، تلسی کے پتے، نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر شامل ریں اور ایک مرتبہ ابالنے کے بعد آنچ کم کر دیں اورڈھکن ڈھک کر 15منٹ تک پکائیں۔
سوپ کے تھوڑا ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے فوڈپروسیسر میں ڈال کر بلینڈ کرلیں۔
فرائنگ پین میں مکھن گرم کرکے اس میں بچے ہوئے مشروم ڈال کر فرائی کریں۔ بلینڈ کئے ہوئے سوپ کوسوپ پین میں ڈال کرخوب گرم کریں اور اس میں فرائی کئے ہوئے مشروم ڈال کر حسب ِ ذائقہ نمک اور سیاہ مرچ شامل کریں۔
اوپر سے کریم ڈال دیں۔ کریمی مشروم سوپ تیار ہے سرو کریں۔

More From Chinese Soup