Beef Vegetable Lasagna Tips in Urdu - Beef Vegetable Lasagna Totkay - Tip No. 7453

Urdu Totkay Beef Vegetable Lasagna بیف ویجیٹیبل لزانیہ (Tip No. 7453) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Oven Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Beef Vegetable Lasagna Recipe In Urdu

بیف ویجیٹیبل لزانیہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7453

گوشت کے پارچوں کو دھو کر خشک کر کے اس پر لہسن‘ادرک پیسٹ‘دہی‘لال مرچ‘ہلدی پاؤڈر‘سرکہ‘سروں کا تیل‘ہری مرچوں کا پیسٹ لگا کر مکس کر لیں اور اسے 4-6 گھنٹوں تک میرینیٹ ہونے کیلئے رکھ دیں۔
ایک سوس پین میں تھوڑا تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر ساتے فرائی کریں اس کے بعد اس میں لہسن‘پھول گوبھی‘آلو‘مٹر‘نمک‘سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر 2-3 منٹ تک فرائی کریں۔
اس کے بعد اس میں ٹماٹو پیوری‘ٹماٹو پیسٹ اور اوریگنو ڈال کر مزید 2-3 منٹ تک پکائیں۔
اب ڈھکن ڈھک کر سبزیوں کے نرم ہو جانے اور پانی خشک ہونے تک پکا لیں۔
لزانیہ شیٹس کو نمک ملے پانی میں اُبال کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔
ایک پتیلی میں گوشت بمعہ میرینیشن ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں اس میں ہری مرچیں ڈالیں اور گوشت کے گلنے اور پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
ایک بڑی کیسرول ڈش میں اسے تیل لگا کر چکنا کر لیں۔
اب اس میں پہلے ایک تہہ لزانیہ شیٹس کو بچھائیں۔
اس پر پہلے سبزیوں کا آمیزہ رکھیں اور وائٹ سوس ڈالیں اس کے بعد دوبارہ لزانیہ شیٹ بچھا کر اس پر گوشت کا آمیزہ ڈالیں اور وائٹ سوس ڈال کر بقیہ لزانیہ شیٹس بھی بچھا دیں۔
آخر میں کدوکش کیا ہوا پنیر چھڑک کر اوون میں رکھ کر پنیر کے پگھل جانے تک بیک کریں۔
مزیدار بیف ویجیٹیبل لزانیہ تیار ہے۔

More From Oven Dishes