Chocolate Frosting Cake Tips in Urdu - Chocolate Frosting Cake Totkay - Tip No. 1488

Urdu Totkay Chocolate Frosting Cake چاکلیٹ فراسٹنگ کیک (Tip No. 1488) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chocolate Frosting Cake Recipe In Urdu

چاکلیٹ فراسٹنگ کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1488

اشیاء:
کریم ایک کپ
انڈے چھ عدد
بیکنگ پاؤڈر ایک چمچ
آئسنگ شوبر 300گرام
اورنج ایسنس چند قطرے
چینی(پسی ہوئی ) تین چوتھائی کپ
میدہ ایک کپ
چاکلیٹ ایک کپ
مکھن ایک بڑا چمچ
ترکیب:
کریم میں چینی مکس کر یں۔ پھر انڈے ڈال کر پھینٹیں ۔ اب تھوڑا تھوڑا میدہ ڈالتی جائیں اور مکس کر تی جائیں ۔ اب بیکنگ پاؤڈر اور آدھا کپ چاکلیٹ ملائیں اور یکجان کر لیں۔ سانچے میں ڈال کر اوون میں رکھ دیں ۔ ساتھ ساتھ چیک کرتی رہیں جب کیک تیار ہو جائے تو نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔ آدھا کپ چاکلیٹ میں آئسنگ شوگر کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب مکھن اورنج ایسنس اور تھوڑ اسا پانی اس میں ڈال کر خوب اچھی طرح مکس کر یں۔ تیز چھری کے ساتھ کیک کو سینڈوچ کی شکل میں کاٹ لیں اور نچلے حصے پر چاکلیٹ والے مرکب کی مقدار کو پھیلائیں اور کیک کا باقی حصہ اوپر رکھ کر آہستہ سے دبائیں اور باقی تیار کر دہ مرکب کو کیک کے اوپری حصے پر پھیلا دیں۔ لیجئے چاکلیٹ فراسٹنگ کیک تیار ہے۔

More From Baked Dishs