Bharwan Mirchay Tips in Urdu - Bharwan Mirchay Totkay - Tip No. 3345

Urdu Totkay Bharwan Mirchay بھرواں مرچیں (Tip No. 3345) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bharwan Mirchay Recipe In Urdu

بھرواں مرچیں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3345

اشیاء:
شملہ مرچیں تین عدد
تیل ایک کھانے کا چمچہ
مکھن دو چائے کے چمچے
پیاز(چوپ کر لیں) ایک عدد
لہسن کے جوے دو عدد(کوٹ لیں)
چاول کپ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
زیرہ چائے کا چمچہ
سونف چائے کا چمچہ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ٹماٹر ایک کپ
مرغی کی یخنی ایک کپ
تیز پات ایک کپ
نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
جھینگے 200گرام(ابلے ہوئے)
ناریل دو کھانے کے چمچے
کریم اور پیپریکا حسب ضرورت
چینی ایک چٹکی
ترکیب:
شملہ مرچوں کو دوحصوں میں کاٹ لیں اور ان کے بیج نکال لیں۔ ایک سوس پین میں پانی ابال لیں اور انہیں ابلتے پانی میں ڈال کر چند منٹوں تک پکائیں اس کے بعد نکال لیں۔ایک فرائنگ پین میں مکھن اور تیل گرم کر یں اور اس میں پیاز اور لہسن ڈال کر نرم ہو جانے تک تل لیں۔ اس کے بعد اس میں چاول، ہلدی پاؤڈر، زیرہ، سونف ، دھنیا پاؤڈر ڈال کر ہلکی آنچ پر کچھ دیر پکائیں اس کے بعد ٹماٹر، یخنی، تیز پات ، نمک ، سیاہ مرچ پاؤڈراور چینی ڈال کر ڈھک دیں اور بالکل ہلکی آنچ پر 25منٹ کے لئے پکائیں۔ جب چاول گل جائیں تو اس میں سے تیز پات نکال دیں اور جھینگے اور ناریل شامل کر کے مکس کر لیں۔ تمام شملہ مرچوں کو ایک بیکنگ ڈش میں رکھیں اور ان میں چاول مکسچر ڈال کر بھر لیں اور ڈھک کر 160C پر30منٹ کے لئے بیک کر لیں۔ اس کی بعد کریم اور پیپر یکا سے سجا کر پیش کر یں۔

More From Baked Dishs