Besani Aloo Matar Tips in Urdu - Besani Aloo Matar Totkay - Tip No. 2160

Urdu Totkay Besani Aloo Matar بیسنی آلو مٹر (Tip No. 2160) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Besani Aloo Matar Recipe In Urdu

بیسنی آلو مٹر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2160

اشیاء:
مٹر کے دانے ایک پیالی
آلو درمیانے تین عدد
ادرک تین چمچ
تیل تین چمچ
بیسن تین چمچ
سفید زیرہ آدھ چمچ
رائی دانہ آدھ چمچ
ہری مرچ دو عدد
پسی ہلدی چوتھائی چمچ
دار چینی پسی چوتھائی چمچ
دہی ڈیڑھ پیالی
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
ادرک کے پتلے مگر لمبے ٹکڑے کاٹ لیں اور پھر اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں، ہری مرچ کو بھی کاٹ لیں ایک بھاری پیندے کی پتیلی میں تیل گرم کر یں اس میں سب سے پہلے رائی دانہ ڈالیں چند سیکنڈ بعد زیرہ اور اس کے بعد ادرک اور ہری مرچ تیس سیکنڈ تک پکا ئیں اور پھر آلو کے ٹکڑے اور ہلدی اس میں شامل کر دیں ایک دو منٹ پکنے دیں، پھر دو تین پیالی پانی ڈال کر پتیلی ڈھانپ دیں اور آٹھ سے دس منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ ایک پیالی میں دہی پھینٹ کر کریم کی طرح کر لیں کہ کوئی پھٹکی نہ رہے، پھر اس میں ایک چوتھائی پیالی پانی ملا دیں۔ دوسرے پیالے میں بیسن کو چھان لیں اور اس میں نمک اور چینی ملا دیں اور دہی بھی ملا کر خوب پھینٹ لیں۔ جب آلو نرم ہو جائیں تو اس میں مٹر کے دانے اور نمک بھی شامل کر دیں۔ ڈھکن ڈھانپ کر اتنا پکا ئیں کہ مٹر نرم ہو جائیں اب اس میں دہی، بیسن کا مکسچر ملا لیں چمچ مسلسل چلاتی رہیں تاکہ بیسن کی پھٹکی نہ بنے اتنی دیر تک چمچ چلاتے رہیں جب تک یہ پکنا شروع نہ ہو جائے اس کے بعد آنچ ہلکی کر دیں دس منٹ پکنے کے بعد کڑھی تیار ہے۔

More From Potato