Sabzi Bharay Tamatar Tips in Urdu - Sabzi Bharay Tamatar Totkay - Tip No. 555

Urdu Totkay Sabzi Bharay Tamatar سبزی بھرے ٹماٹر (Tip No. 555) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sabzi Bharay Tamatar Recipe In Urdu

سبزی بھرے ٹماٹر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 555

اشیاء:۔
ٹماٹر آدھا کلو
سیم کی پھلی ایک چائے کی پیالی
ادرک ایک چھوٹا سا ٹکڑا (باریک کاٹ لیں)
گاجر تین عدد (باریک پیس لیں)
مٹر ایک چائے کی پیالی (ابال کر پیس لیں)
آلو چار عدد
شلغم ایک عدد
ہری مرچ چار عدد
ہرا دھنیا ایک گٹھی
پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ٹماٹر ساس آٹھ کھانے کے چمچے
سفید زیرہ دو چائے کے چمچے
پیاز ایک عدد
کارن فلور چار چائے کے چمچے
ڈالڈا تیل دو کھانے کے چمچے
ترکیب:۔
ٹماٹر کا اوپری حصہ باریک باریک کاٹ کر گودا نکال لیں۔ فرائی پین میں ایک چمچہ تیل لے کر پیاز براؤن کر لیں۔ جب پیاز براؤن ہو جائے تو نکال کر باریک پیس لیں۔ پیاز سمیت ساری ابلی ہوئی پسی ہوئی سبزیاں فرائی پین میں ڈال کر ہکا سا بھون لیں۔ اس میں تھوڑا سا زیرہ ، کالی مرچ اور ہرا مسالہ ڈال دیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ جب اچھی طرح ٹھنڈا ہو جائے تو ایک ایک ٹماٹر لے کر اس میں بھر دیں دھاگا باندھ دیں۔ یا ٹوتھ پکس سے بند کر دیں۔ پھر فرائی پین میں ایک چمچہ تیل ڈال کر بھرے ہوئے ٹماٹر ساس تھوڑا سا پسا ہوا زیرہ کارن فلور کالی مرچ اور نمک ڈال کر ہلکا سا بھون لیں تلے ہوئے ٹماٹر اس میں الگ رکھیں اور ہلکی آنچ پر دم پہ رکھ دیں۔ آلو کے چپس کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔ یہ ڈش چھ سے آٹھ لوگوں کے لیے کافی ہے۔

More From Pakistani Sabzi