Garevi Walay Besan Kay Roll Tips in Urdu - Garevi Walay Besan Kay Roll Totkay - Tip No. 2079

Urdu Totkay Garevi Walay Besan Kay Roll گریوی والے بیسن کے رول (Tip No. 2079) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fast Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Garevi Walay Besan Kay Roll Recipe In Urdu

گریوی والے بیسن کے رول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2079

اشیاء:
بیسن 250گرام
سرخ مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچے
زیرہ ایک چائے کا چمچہ
دھنیا پاؤڈر دو چائے کے چمچے
ہینگ ایک چٹکی
گرم مصالحہ پاؤڈر چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
دہی (پھینٹ لیں) ایک کپ
ہری مرچیں(چوپ کر لیں) 2-3عدد
تیل حسب ضرورت
ہرا دھنیا حسب ضرورت(سجاوٹ کے لئے)
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
بیسن میں ایک چائے کا چمچہ سرخ مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر، نمک ، دو کھانے کے چمچے تیل ڈال کر سخت آٹا گوندھ لیں اور ایک لمبا رول بنا لیں۔ ان رولز کو گرم پانی میں ڈال کر ابال لیں جب رول سخت اور سفید ہو جائیں تو نکال لیں۔ چھوٹے گول ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ چار کھانے کے چمچے تیل گرم کر یں اور اس میں زیرہ ڈال کر بھون لیں، ساتھ ہی سرخ مرچ پاؤڈر، ہری مرچیں، ہینگ ، ہلدی پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر شامل کر کے بالکل ہلکی آنچ پر پکائیں۔ اس کے بعد اس میں دہی اور ایک کپ پانی ڈال کر 3-4منٹ تک پکائیں۔ اب اس میں بیسن کے رول شامل کر یں اور ایک منٹ کے لئے مزید پکائیں اوپرسے دھنیے کے پتے چھڑک کر گرم چاولوں کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Fast Food