Chicken Mushrooms Roll Tips in Urdu - Chicken Mushrooms Roll Totkay - Tip No. 7240

Urdu Totkay Chicken Mushrooms Roll چکن مشرومز رول (Tip No. 7240) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Roll in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Mushrooms Roll Recipe In Urdu

چکن مشرومز رول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7240

چکن بریسٹ کو دھو کر کچھ دیر فریزر میں رکھیں پھر اس کے پارچے کاٹ لیں اور ان کو کوٹ کر چپٹا کر لیں۔
نمک،ایک چائے کا چمچ کالی مرچ اور ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل کو ملا کر پارچوں پر اچھی طرح مل دیں۔
پھر ہر پارچے کے درمیان میں باریک کٹے ہوئے مشرومز،زیتون اور تلسی کے پتے رکھ کر رول کر لیں اور سرے کو ٹوتھ پک سے بند کر دیں۔
فرائنگ پین میں مارجرین یا مکھن میں لہسن ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں اور اس میں تیار کئے ہوئے چکن رولز کو سنہری فرائی کر لیں۔
پھر ان رولز پر سرکہ،لیموں کا رس اور یخنی ڈال کر آٹھ سے دس منٹ پکائیں تاکہ چکن گل جائے۔
رولز کو نکال کر گرم اوون (بند کئے ہوئے) میں رکھ دیں اور یخنی میں چلی گارلک ساس ڈال کر اسے پکا کر گاڑھا کر لیں۔
چکن رولز کو پلیٹر میں رکھ کر اوپر سے ساس ڈالیں،کالی مرچ اور کوکنگ آئل چھڑک کر گرم گرم گارلک بریڈ کے ساتھ شروع کریں۔

More From Roll