Roll Poteto Samose Tips in Urdu - Roll Poteto Samose Totkay - Tip No. 6490

Urdu Totkay Roll Poteto Samose رول پوٹیٹو سموسے (Tip No. 6490) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Samosa, Roll, Pakora, Dahi Baray And Dahi Phulki in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Roll Poteto Samose Recipe In Urdu

رول پوٹیٹو سموسے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6490

میدے میں آدھا چائے کا چمچ نمک اور دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح ملا لیں ۔
تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے ہوئے اسے سخت گوندھ لیں،ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھ دیں۔
ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں چوپ کی ہوئی پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں ،پھر اس میں لہسن ،نمک ،لال مرچ اور ابلے ہوئے میش کئے ہوئے آلو ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
چاٹ مصالحہ چھڑکتے ہوئے چولہے سے اتار لیں ،تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر اس کے بالز بنا لیں۔
گندھے ہوئے میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر انھیں لمبائی میں پتلا بیل لیں اور اس پر آلو کا گولا رکھ کر پھیلا لیں ۔
پھر اسے رول کرلیں کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے ان رولز کو سنہری فرائی کرلیں۔

More From Samosa, Roll, Pakora, Dahi Baray And Dahi Phulki